اسلام آباد خودکش حملہ، پمز میں زیرِعلاج 1 اور زخمی دم توڑ گیا

اسلام آباد خودکش حملہ، پمز میں زیرِعلاج 1 اور زخمی دم توڑ گیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پمز میں اسلام آباد خود کش دھماکے کا زیرِ علاج ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جس کے بعد واقعے میں شہداء کی تعداد 33 ہو گئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے کے 33 شہداء کی میتیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

پمز اسپتال میں دھماکے کے 149 کیسز لائے گئے تھے جن میں 121 زخمی اور 28 لاشیں شامل تھیں۔

رات بھر طبی امداد کے بعد پمز میں دھماکے کے زخمیوں کی تعداد 64 رہ گئی ہے۔

پمز میں 20 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جن میں سے 9 آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔

زخمیوں کا علاج سرجیکل وارڈ 1 اور سرجیکل وارڈ 4 میں جاری ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد کے ہی پولی کلینک اسپتال میں خودکش دھماکے کے 13 زخمی زیرِ علاج ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں