پی ٹی آئی میرا گھر ہے، ناراضی و جھگڑے سب چلتا رہے گا، جنید اکبر

پی ٹی آئی میرا گھر ہے، ناراضی و جھگڑے سب چلتا رہے گا، جنید اکبر
جنید اکبر(فائل فوٹو)
جنید اکبر(فائل فوٹو)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے کہا کہ پی ٹی آئی میرا گھر ہے ناراضی، جھگڑے اور شکوے، یہ سب چلتا رہے گا۔

راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کو ابھی ایڈجسٹ ہونے میں ٹائم لگے گا، ہماری پارٹی کا اپنا کلچر یے۔ 

انھوں نے کہا کہ ہماری پارٹی میں بانی پی ٹی آئی کے بعد ہر کوئی کہتا ہے وہ لیڈر ہے، میں نے جمعرات اور جمعہ کو شکوہ کیا کہ بات کرنی ہے۔ میں نے کہا مطمئن نہیں ہوں تقریروں میں وجوہات نہیں بتائی جاتیں، اچکزئی پر تحفظات نہیں، ان پر تحفظات رکھنے والا کون ہوتا ہوں۔ 

انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوں، جو وہ کہیں گے فائنل ہو گا، جب ہر بندے کو آگے بڑھنے کا موقع ملتا ہے تو پھر اختلاف ہوتا ہے۔ 

جنید اکبر نے کہا کہ دوسری پارٹیوں میں آمریت ہے وہاں اختلاف کم ہوتا ہے، وہاں سب کو پتہ ہوتا ہے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ اور شہباز شریف کو وزیر اعظم بننا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ مریم نواز کا بیٹا کل آئے گا تو وزیراعلیٰ بنے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں