عدم اعتماد کی تحریک، لوک سبھا کے اسپیکر کا ایوان کی کارروائی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

عدم اعتماد کی تحریک، لوک سبھا کے اسپیکر کا ایوان کی کارروائی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
عدم اعتماد کی تحریک، لوک سبھا کے اسپیکر کا ایوان کی کارروائی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے اخلاقی بنیادوں پر اعلان کیا ہے کہ وہ اپوزیشن کی طرف سے ان کے خلاف پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک پر ایوان میں بحث اور فیصلہ ہونے تک اسپیکر کی کرسی پر نہیں بیٹھیں گے اور ایوان کی کارروائی میں شرکت نہیں کریں گے۔ گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں نے لوک سبھا سیکریٹری جنرل کو آئین کے آرٹیکل 94 سی کے تحت اسپیکر کو ہٹانے کی قرارداد کا نوٹس جمع کرایا تھا۔ اس نوٹس پر تقریباً 120 ارکان پارلیمنٹ کے دستخط ہیں جن میں کانگریس، سماج وادی پارٹی، ڈی ایم کے اور دیگر جماعتوں کے ارکان شامل ہیں تاہم راہول گاندھی اور ٹی ایم سی کے ارکان نے اس میں حصہ نہیں لیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں