بانیٔ پی ٹی آئی کو علاج کی جیسی سہولت کی ضرورت ہو گی فراہم کریں گے: دانیال چوہدری

بانیٔ پی ٹی آئی کو علاج کی جیسی سہولت کی ضرورت ہو گی فراہم کریں گے: دانیال چوہدری
دانیال چوہدری---فائل فوٹو
دانیال چوہدری—فائل فوٹو

پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات و نشریات دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو پہلے بھی تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، انہیں علاج کی جیسی سہولت کی ضرورت ہو گی فراہم کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران دانیال چوہدری نے کہا کہ میڈیکل بورڈ جو سفارش کرے گا اس پر کوئی دوسری رائے نہیں ہے، جس طرح کی میڈیکل اور معالج کی ضرورت ہو گی وہ فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مفاہمت کے ساتھ بات کرنے اور مذاکرات کے لیے تیار ہیں، بلیک میلنگ پر نہیں۔

دانیال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ضمانت اور باہر جانے کا اصول تب لاگو ہوتا ہے جب آپ کی جان کو خطرہ ہو۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں