ایران پرحملہ ہو چکا، ہم پاکستانیوں کو وطن واپس بھیج رہے ہیں: پاکستانی سفیر

ایران پرحملہ ہو چکا، ہم پاکستانیوں کو وطن واپس بھیج رہے ہیں: پاکستانی سفیر
تہران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو —فائل فوٹو
تہران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو —فائل فوٹو

تہران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ ہو چکا ہے، ہم وہاں موجود پاکستانیوں کو وطن واپس بھیج رہے ہیں۔

تہران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پہلے ہی بڑی تعداد میں پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجا ہے۔

مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ تہران اور  گردونواح میں پاکستانیوں کی تعداد کم ہے۔

انہوں کہا ہے کہ یہاں زیادہ تر پاکستانی وہی ہیں جو مستقل سکونت اختیار کیے ہوئے ہیں۔

پاکستانی سفیر نے بتایا ہے کہ پاکستانی سفارتی عملے کے اہلخانہ کو بھی واپس بھیج رہے ہیں۔ زیادہ تر ایران میں مقیم پاکستانی سیستان کی طرف رہتے ہیں۔

مدثر ٹیپو نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ اپنے شہریوں کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں