پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومت پاکستان نے یکم مارچ سے پیٹرولیم منصوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، جن کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجویز پر آئندہ 15 روز کےلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کا اضافہ کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر میں دستیاب پیٹرول اگلے 15 روز کےلیے 266 روپے 17 پیسے میں ملے گا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق 275روپے 70فی لیٹر میں والا ہائی اسپیڈڈیزل اب 280 روپے 86 پیسے میں دستیاب ہوگا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں