مشرق وسطیٰ کشیدگی، آئی سی سی کا متبادل حکمت عملی پر کام شروع
کراچی(عبدالماجد بھٹی)مشرق وسطیٰ کشیدگی ،آئی سی سی کا متبادل حکمت عملی پر کام شروع ، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے اسٹیک ہولڈرز کی حفاظت کیلئے جامع متبادل پلان ترتیب دیا جارہا ہے،آئی سی سی۔ تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے باعث انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے اسٹیک ہولڈرز کے لئے متبادل حکمت عملی اور ٹریول پلان پر کام شروع کر دیا ہے تاکہ تمام ٹیمیں ،میچ آفیشلز اور تماشائی بحفاظت اپنے گھروں پر پہنچیں دبئی میں آئی سی سی ہیڈ کوارٹر میں ٹریول ڈیسک اس پر کام کررہی ہے۔آئی سی سی مڈل ایسٹ میں بدلتی ہوئی صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہا ہےواضح رہے کہ آئی سی سی کا معاہدہ اماراتی ایئر لائن سے ہے زیادہ تر ٹیمیں دبئی کے روٹ سے سفر کرتی ہیں۔آئی سی سی نے ہفتے کو اعلان کیا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے جڑے تمام اسٹیک ہولڈرز کی حفاظت کے لئے جامع متبادل پلان ترتیب دیا جارہا ہے۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال ورلڈ کپ کو براہ راست متاثر نہیں کررہی۔



