آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کی خبر سے دلی صدمہ ہوا: بیرسٹر گوہر

آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کی خبر سے دلی صدمہ ہوا: بیرسٹر گوہر
بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو
بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کی خبر سے دلی صدمہ ہوا ہے۔

اس حوالے سے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج تمام مسلم دنیا کے لیے غم اور افسوس کا دن اور مقام ہے، مسلمانوں کے ساتھ کبھی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں تھا، اپنا دفاع ایران کا حق تھا جبکہ رجیم چینج کے لیے لیڈر کو مارنا کرمنل ایکٹ اور اسٹیٹ ٹیررازم ہے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ہم حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہماری دعائیں اور حمایت ایرانی لوگوں کے ساتھ ہیں۔ہم ایران کے سوگ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں