تربت میں پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز

تربت میں پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

بلوچستان کے شہر تربت میں بھی پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ بلوجستان سرفراز بگٹی نے سرکٹ ہاؤس تربت میں گرین پیپلز بس چلا کر ٹرانسپورٹ سروس کا افتتاح کیا۔

اس حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ جدید سہولتوں سے آراستہ بسوں میں 100 مسافروں کی گنجائش ہے، تربت شہر میں ابتدائی طور پر 4 بسیں فراہم کی گئیں، 18بس اسٹیشن قائم کیے جا رہے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ تربت میں گرین پیپلز بس سروس سے روزانہ 4500 سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ تربت میں خواتین کے لیے پنک بس سروس بھی جلد شروع کی جائے گی، ایسی پالیسیاں تشکیل دے رہے ہیں جن سے نوجوانوں کا ریاست پر اعتماد بحال ہو، اصلاحاتی ایجنڈے کے نتائج وسیع المدتی ہوتے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہم نے بند اسکول کھولنے کا جو وعدہ کیا اس کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے، مکران ڈویژن میں گودار نمایاں رہا، جہاں ایک بھی اسکول بند نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ میرٹ پر اساتذہ بھرتی ہو رہے ہیں 3200 بند اسکول دوبارہ فعال ہو چکے، پڑوسی ملک کی کشیدہ صورتِ حال سے پورا خطہ متاثر ہو رہا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں