ایک روحانی پیشوا شہید ہوا ہے ہم خاموش بیٹھے ہیں: محمود خان اچکزئی

ایک روحانی پیشوا شہید ہوا ہے ہم خاموش بیٹھے ہیں: محمود خان اچکزئی
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی—فائل فوٹو
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی—فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ایک روحانی پیشوا شہید ہوا ہے ہم خاموش بیٹھے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پارلیمنٹ نے ایران کے خلاف جارحیت پر ابھی تک مذمت نہیں کی، خطہ جنگ کی طرف جا رہا ہے لیکن یہ پارلیمنٹ کچھ نہیں کر رہی۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ زر اور زور کی بنیاد پر یہ پارلیمنٹ بنی، یہ حکومت ان حالات میں پاکستان نہیں چلا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول پر اپوزیشن بولنا چاہتی ہے لیکن اجلاس ملتوی کر دیا جاتا ہے، ایسا پاکستان عوام کو قابل قبول نہیں، کل میرے پاس جو چل کر آئے ان کو وقت دیا۔

ڈپٹی اسپیکر کا کہنا ہے کہ ایران پر اپوزیشن لیڈر آپ تحریک لائیں اتفاق رائے لائیں تو تحریک پاس ہو جائے گی، یہ کام آپ لوگوں کا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں