پانی کی سطح بلند، نالہ لئی کے اطراف خطرے کے سائرن بجنے لگے

نالہ لئی کے اطراف خطرے کے سائرن بجا دیے گئے، نالہ لئی کٹاریاں میں پانی کی سطح 20 فٹ تک پہنچ گئی۔
نالہ لئی کے کناروں پر بسنے والوں کو فوری علاقے خالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
راولپنڈی اور اسلام آباد شدید بارش کے باعث پیرودھائی کا علاقہ زیرِ آب آ گیا۔
پانی میں ڈوبے گھر میں محصور فیملی کی مدد کی اپیل پر ریسکیو ٹیموں نے گھر میں پھنسے 4 افراد کو پانی سے نکال لیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا، شہری نشیبی علاقوں اور نالہ لئی سے دور رہیں۔
ایم ڈی واسا عزیز اللّٰہ خان نے کہا ہے کہ واسا ہائی الرٹ ہے اور رین ایمرجنسی نافذ ہے، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 20 فٹ اور گوالمنڈی پل پر پانی کی سطح 17 فٹ ہے۔
Load/Hide Comments




