موسمی اور انتظامی مسائل، آج بھی 55 پروازوں میں تاخیر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

موسمی اور انتظامی مسائل کی وجہ سے آج 55 ملکی اور غیر ملکی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد میں طوفان بادوباراں کے باعث 16 پروازوں میں 7 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔

بارش کے باعث کراچی اسلام اباد کی 6 پروازوں میں ڈیڑھ سے 7 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

لاہور ایئر پورٹ کی 14 پروازوں میں 1 سے 11 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔

دبئی سے لاہور کی پرواز پی اے 41 کی آمد میں 11 گھنٹے تاخیر جبکہ لاہور سے جدہ کی 2 پروازوں میں 10 گھنٹے اور لاہور سے شارجہ کی پرواز میں 11 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

کوالالمپور سے لاہور کی پرواز میں ساڑھے 5 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

کراچی ایئر پورٹ کی 9 پروازوں میں 1 سے 3 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔

ملتان سے شارجہ، دبئی اور مدینہ منورہ کی 6 پروازوں میں 1 سے 10 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

سیالکوٹ سے شارجہ، دبئی اور ابوظبی کی 5 پروازوں میں ڈھائی گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں