امریکی صدر ٹرمپ کی مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت، وزیرِاعظم شہبازشریف کا خیر مقدم

وزیرِاعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِاعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِاعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے الفاظ کو سراہتا ہوں، سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ پاکستان اپنا اور خطے کا دفاع یقینی بنانے میں کردار ادا کرتا رہے گا۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں ایٹمی تباہی ٹالنے اور لاکھوں افراد کی زندگیاں بچانے میں مدد کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ پائیدار امن عوام کے روشن اور خوش حال مستقبل کے لیے ضروری اور بنیادی شرط ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات پر انتہائی خوشی ہوئی کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے بالآخر مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا تھا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کس طرح متحد ہو رہا ہے اور ممالک بالآخر زیادہ مؤثر انداز میں خود اپنا دفاع کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی عظیم قیادت کو مبارکباد دیتا ہوں، یہ پہلا بڑا جرأت مندانہ اور اہم قدم ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں