یومِ شہادتِ حضرت علی ؓ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں: وزیرِ داخلہ سندھ

یومِ شہادتِ حضرت علی ؓ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں: وزیرِ داخلہ سندھ
وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار—فائل فوٹو
وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار—فائل فوٹو

وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے یومِ شہادتِ حضرت علی ؓ کے حوالے سے کہا ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کیا جائے۔

کراچی میں سیکیورٹی حکام کو ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں اور صوبے کے تمام بڑے شہروں میں حساس مقامات پر اضافی نفری بھی تعینات کی جائے۔

ضیاء لنجار نے کہا ہے کہ حساس علاقوں میں رینجرز اور پولیس کے مشترکہ گشت میں اضافہ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے مرکزی کنٹرول رومز میں سیکیورٹی صورتِ حال کی مسلسل نگرانی کی جائے۔

وزیرِ داخلہ سندھ نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومتِ سندھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں