ملاقات سے زیادہ ضروری ہے بانی پی ٹی آئی کا علاج ہو: علیمہ خان

ملاقات سے زیادہ ضروری ہے بانی پی ٹی آئی کا علاج ہو: علیمہ خان
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی رہا کیسے ہوں گے، یہ گیم کھیلتے ہیں یہ تو علاج کروانے کے لیے تیار نہیں۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے زیادہ ان کی آنکھ کے علاج کی فکر ہے، ملاقات سے زیادہ ضروری ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج ہو۔

بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق ایک اور پٹیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل دائر ہو رہی ہے۔ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے اور کوئی نہیں، بانی پی ٹی آئی کا علاج شفا انٹرنیشنل اسپتال سے فوری کروایا جائے۔

بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں سے متعلق توشہ خانہ ٹو سمیت 2 کیسز پینڈنگ ہیں، وکالت نامے پر ابھی تک دستخط نہیں ہوئے۔ اے ٹی سی راولپنڈی سے بھی وکالت ناموں سے متعلق رجوع کر رکھا ہے، عدالت کے حکم کے باوجود جیل انتظامیہ وکالت ناموں پر دستخط نہیں کروا رہی۔

صحافی نے سوال کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق خوشخبری آنے والی ہے؟ جس پر علیمہ خان کا کہنا تھا کہ رہا کیسے ہوں گے، یہ گیم کھیلتے ہیں یہ تو علاج کروانے کے لیے تیار نہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں