عدلیہ میں کفایت شعاری، توانائی بچت اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ

عدلیہ میں کفایت شعاری، توانائی بچت اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ
عدلیہ میں کفایت شعاری، توانائی بچت اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ

عدلیہ نے ملک بھر میں کفایت شعاری اور توانائی بچت اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اعلامیے کے مطابق عدلیہ نے ملک بھر میں کفایت شعاری اور توانائی بچت اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی شرعی عدالت اور ہائیکورٹس میں ہفتے میں 4 دن کام کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق ضلعی عدالتیں بھی پیر سے جمعرات تک مکمل استعداد کے ساتھ کام کریں گی، ججوں کے پیٹرولیم کوٹے میں 50 فیصد اور عدالتی افسران کے کوٹے میں 25 فیصد کمی کر دی گئی۔

عدالت عظمیٰ کے اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی زونز میں اضافی پروٹوکول گاڑیاں فراہم کرنے اور عدالتوں میں ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کے فروغ کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق فریقین اور وکلاء کو آن لائن سماعت میں شرکت کی ترغیب دی جائے گی، فیصلے میں کیا گیا کہ عدالتوں کے عملے کی روٹیشنل حاضری کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں