سندھ میں فوری طور پر 4 روزہ ورک ویک نافذ

سندھ میں فوری طور پر 4 روزہ ورک ویک نافذ
سندھ میں فوری طور پر 4 روزہ ورک ویک نافذ

سندھ میں فوری طور پر 4 روزہ ورک ویک نافذ کردیا گیا، سرکاری دفاتر پیر سے جمعرات تک کھلیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ، ہفتہ اور اتوار چھٹی ہوگی، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں 50 فیصد کمی کی گئی ہے۔

60 فیصد سرکاری گاڑیاں دو ماہ کے لیے بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر جون تک پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری تقریبات، ڈنر اور افطار پارٹیوں پر پابندی عائد ہوگی،تمام سرکاری اجلاس آن لائن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

صوبائی وزراء تین ماہ تک تنخواہ اور مراعات نہیں لیں گے، گریڈ 20 اور اس سے اوپر افسران سے دو دن کی تنخواہ چھوڑنے کی اپیل کی ہے۔

پرائیویٹ سیکٹر میں بھی چار روزہ ورک ویک نافذ ہوگا، 50 فیصد ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے تحت اسکولوں میں 16 سے 31 مارچ تک اسپرنگ تعطیلات ہوں گی، کالج اور جامعات میں سو فیصد آن لائن کلاسز ہوں گی۔

اس کے علاوہ شادی تقریبات میں مہمانوں کی تعداد 200 تک محدود کے ساتھ  ایک ڈش کی اجازت ہوگی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں