ڈی ایس پی فراڈ کیس میں گرفتار، بیٹا تاحال مفرور

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) اظہر نوید اور بیٹے کے خلاف امانت میں خیانت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
لاہور پولیس کے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کہا ہے کہ ڈی ایس پی اظہر نوید کو فراڈ کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید کہا کہ گرفتار ڈی ایس پی کا بیٹا مفرور ہے، جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
ایف آئی آر کے مطابق دونوں ملزمان نے شہری حسام سے گاڑیوں کی بکنگ کے عوض دھوکا کیا اور 3 کروڑ 33 لاکھ روپے اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروائے۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ڈی ایس پی اظہر نوید سیکیورٹی ڈویژن میں تعینات ہے۔
Load/Hide Comments




