امریکا اور کینیڈا میں یوم آزادی کی تقریبات، میلے، پریڈز

امریکا اور کینیڈا میں یوم آزادی کی تقریبات، میلے، پریڈز

نیویارک (عظیم ایم میاں) امریکا اور کینیڈا کے مختلف شہروں میں پاکستان کے79ویں یوم آزادی کی تقریبا ت‘میلے‘پریڈزکا سلسلہ جاری ہے جس میں امریکی و کینیڈین حکام اور منتخب نمائندے بھی شرکت کررہے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان اور امریکا کے پرچم لہرائے گئے ۔نیویارک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں شامل پاکستانی نژاد پولیس افسران اور ملازمین کی تنظیم ’’پاکستانی امریکن لاء انفورسمنٹ سوسائٹی‘‘ کی جانب سے پاکستانی آبادی اور کاروبار کے اکثریتی علاقے بروکلین کی اہم اور مصروف شاہراہ پر ہر سال کی طرح امریکا اور پاکستان کے پرچم بلند کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں امریکی خاتون رکن کانگریس، نیویارک ریاستی اسمبلی کے رکن اور پاکستان کے قونصل جنرل کے علاوہ نیویارک پولیس کے پاکستانی نژاد افسران اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں