خطے کی بدلتی صورتحال، پاکستان میں اشیائے خورونوش کا وافر ذخیرہ موجود: وزیراعظم کو بریفنگ

خطے کی بدلتی صورتحال، پاکستان میں اشیائے خورونوش کا وافر ذخیرہ موجود: وزیراعظم کو بریفنگ
--فائل فوٹو
–فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں خطے کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں ملک میں غذائی ذخائر اور اشیائے خورونوش کی برآمدات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ پاکستان میں اشیائے خورونوش کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور کسی بھی چیز کی قلت نہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ عالمی سپلائی چینز کے متاثر ہونے کے باعث خطے میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات کے مواقع بڑھے ہیں، اس لیے اس صورتحال سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کو درکار اشیائے خورونوش کی فراہمی اور ان کے غذائی تحفظ کو مدنظر رکھا جائے۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان کے پاس زرعی اجناس، گوشت، پولٹری، ڈیری مصنوعات اور سی فوڈ کی برآمد کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ 

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ خلیجی ممالک میں وافر اشیائے خورونوش کی برآمد کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جائے اور معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نے پی این ایس سی کو ہدایت کی کہ خلیجی ممالک کو اشیائے خورونوش کی برآمد کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے اس مقصد کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی جو روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لے گی۔ 

اس کے علاوہ خلیجی ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں اور ٹریڈ افسران کو بھی متحرک رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ برآمدات کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں