17 سے 25 مارچ تک ملک میں گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ بارش متوقع ہے، این ڈی ایم اے

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا کہ 17 سے 25 مارچ تک ملک میں گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال میں بارش اور آندھی کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور اور گرد ونواح میں بھی بارش اور آندھی کا امکان ہے۔ اسی طرح ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں بارش متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔ جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 17 سے 23 مارچ تک آندھی، تیز ہوائیں اور بارش متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ میں سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، کراچی اور حیدر آباد میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے صوبائی اور ضلعی اداروں کو موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔




