پاکستان کی کارروائیاں نہایت درست اور محتاط ہوتی ہیں تاکہ کولیٹرل نقصان نہ ہو: وزارت اطلاعات

پاکستان کی کارروائیاں نہایت درست اور محتاط ہوتی ہیں تاکہ کولیٹرل نقصان نہ ہو: وزارت اطلاعات
افغانستان میں تباہی کے مناظر - فوٹو: فائل
افغانستان میں تباہی کے مناظر – فوٹو: فائل

وفاقی وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ پاکستان کی افغانستان میں کارروائیاں نہایت درست اور محتاط ہوتی ہیں تاکہ کولیٹرل نقصان نہ ہو۔

وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان رجیم کے نام نہاد ترجمان کا دعویٰ حقائق کے برعکس ہے، طالبان رجیم کے دعوے کا مقصد عوامی رائے کو گمراہ کرنا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ 16 مارچ کی رات پاکستان نے کابل، ننگرہار میں دہشتگردی کے معاون ڈھانچے کو نشانہ بنایا، انفرااسٹریکچر میں تکنیکی آلات کے ذخیرے اور اسلحہ و گولہ بارود کے ذخائر شامل تھے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق یہ اسلحہ بے گناہ پاکستانی شہریوں کے خلاف استعمال ہو رہا تھا، ذخیرہ شدہ گولہ بارود کے دھماکے دہشت گرد پراکسی کے زیرِ استعمال اسلحے کی موجودگی ظاہر کرتے ہیں۔

وزارت اطلاعات نے کہا کہ ان اہداف کو منشیات بحالی مرکز قرار دینا جذبات کو بھڑکانے کی کوشش ہے۔ افغان طالبان رجیم کا دعویٰ سرحد پار دہشت گردی کی معاونت کو چھپانے کا حربہ ہے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان رجیم کے ترجمان کا بیان جھوٹا اور گمراہ کن ہونے کی بنا پر مسترد کرتے ہیں، پاکستان نے نہایت درستی کے ساتھ کابل اور ننگرہار میں افغان طالبان کی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں