فضائی حملوں میں کابل اور ننگرہار میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے: عطا تارڑ

فضائی حملوں میں کابل اور ننگرہار میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے: عطا تارڑ
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ — فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ — فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے 16 مارچ کی رات آپریشن غضب لِلحق کے تحت کامیابی سے اہداف پر فضائی حملے کیے جس میں کابل اور ننگرہار میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو دہشت گردی کی سرپرستی میں ملوث تھیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ کابل میں 2 مقامات پر موجود تکنیکی معاونت کے ڈھانچے اور اسلحہ ذخیرہ کرنے کی تنصیبات کو تباہ کیا گیا، حملوں کے بعد ہونے والے دھماکے واضح طور پر بڑے اسلحہ گوداموں کی موجودگی کی نشاندہی کرتے ہیں۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پاک فوج نے ننگرہار میں بھی دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی 4 فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، ان تنصیبات کے ساتھ منسلک لاجسٹکس، اسلحہ اور تکنیکی ڈھانچہ تباہ کر دیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اُن تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو مختلف دہشت گرد گروہوں کی معاونت کے لیے استعمال ہو رہی تھیں، طالبان حکومت کے جھوٹے دعوے افغان عوام اور دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب لِلحق کے تحت مقاصد کے حصول تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں