پاکستانی جہازوں کیلیے آبنائے ہرمز کھلی ہے، ایرانی قونصل جنرل کراچی

پاکستانی جہازوں کیلیے آبنائے ہرمز کھلی ہے، ایرانی قونصل جنرل کراچی
ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسٰی زادے(فائل فوٹو)۔
ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسٰی زادے(فائل فوٹو)۔

کراچی میں ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسٰی زادے  نے کہا کہ پاکستانی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز کھلی ہے۔

جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ خام تیل یا گیس لانے والے جہاز حکومت ایران سے رابطہ کر کے آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں۔ 

قونصل جنرل اکبر عیسٰی زادے کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت کئی دیگرممالک کے جہازوں کو بھی آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز صرف امریکا، اسرائیل اور انکے اتحادیوں کےلیے بند ہے، جارحیت میں ملوث ممالک کے علاوہ آبنائے ہرمز بین الاقوامی تجارت کےلیے کھلی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں