ملک کے مختلف حصوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش

ملک کے مختلف حصوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

ملک بھر کے مختلف حصوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

صوبۂ پنجاب کے مختلف شہروں فیصل آباد، سرگودھا، ملتان، رحیم یارخان، جہلم، بورے والا، گوجرہ، جہانیاں اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت کئی شہروں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

صوبۂ سندھ میں جیکب آباد، گھوٹکی، اوباڑو، میرپور ماتھیلو، ڈہرکی، لاڑکانہ، دادو، پڈعیدن اور میانی میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی طرح صوبۂ خیبر پختون خوا کے شہر بنوں، صوابی، نوشہرہ، ٹانک، کرک اور جنوبی وزیرستان کے علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، چاغی، نوکنڈی، دالبندین، توبہ اچکزئی اور مستونگ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں تیز بارش ہوئی ہے۔

آزاد کشمیر کے بھمبر، کوٹلی اور آٹھ مقام سمیت زیریں و بالائی علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں