ایم اے جناح روڈ پر کئی مقامات پر بارش کا پانی موجود

کراچی میں بارش کے بعد شہر کی مرکزی شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر متعدد مقامات پر پانی موجود ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
جہانگیر روڈ پر ترقیاتی کام کے ملبے کے باعث کیچڑ جمع ہو گئی ہے جبکہ لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے قریب روڈ کا ایک حصہ بیٹھ گیا۔
پٹیل پاڑہ میں بھی سڑک پر بارش اور سیوریج کا پانی موجود ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی بارش کے دوران مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج 50 ملی میٹر یا اس سے زائد بارش ہو سکتی ہے جبکہ تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک بھی جاری رہے گی۔
Load/Hide Comments




