پاکستان میں بجلی کی طلب 6 ہزار میگا واٹ سے بھی نیچے

پاکستان میں بجلی کی طلب 6 ہزار میگا واٹ سے بھی نیچے
پاکستان میں بجلی کی طلب 6 ہزار میگا واٹ سے بھی نیچے

پاکستان بھر میں بجلی کی طلب 6 ہزار میگا واٹ کی کم ترین سطح سے بھی نیچے آگئی۔

ذرائع نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے مطابق سولر استعمال کے باعث لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کا فریکونسی سسٹم کئی بار آؤٹ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کمپنیوں میں فریکونسی سسٹم آؤٹ ہونے پر جبری لوڈشیڈنگ کرنا پڑی ہے، دراصل پہلی بار آئیسکوکی طلب 100 میگاواٹ رہ گئی ہے جبکہ لیسکو کی طلب 100 میگا واٹ تک گر گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی طلب 6000 میگاواٹ کی کم ترین سطح سے بھی نیچے آگئی، جس کے باعث سسٹم مکمل بیٹھ جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لسیکو اور آئیسکو کی طلب 1000 میگاواٹ سے اوپر لے جا کر سسٹم کو بچایا گیا، فریکونسی سسٹم آؤٹ ہونے کے باعث سولر فیڈرز کو کئی بار بند کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اب فریکونسی مطلوبہ حد پر اور بجلی کی طلب 8 سے 10 ہزار میگاواٹ ہے، عید کی چھٹیوں پر کمرشل اور صنعتی بجلی کی طلب کئی گنا کم ہوئی۔

ذرائع کے مطابق عام دنوں میں بجلی کی طلب 14 ہزار میگاواٹ رہتی ہے جبکہ گرمیوں میں بجلی کی طلب یومیہ 24 ہزار میگا واٹ سے زائد رہتی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں