ایم کیو ایم کے فنڈز کے حوالے سے گلے شکوے ضرور دور کریں گے: رانا ثناء اللّٰہ

ایم کیو ایم کے فنڈز کے حوالے سے گلے شکوے ضرور دور کریں گے: رانا ثناء اللّٰہ
رہنما پاکستان مسلم لیگ ن رانا ثناء اللّٰہ---فائل فوٹو
رہنما پاکستان مسلم لیگ ن رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو 

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے فنڈز کے حوالے سے گلے شکوے ضرور دور کریں گے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے اپنے بیان میں کہا کہ گورنر کی تبدیلی پر ایم کیو ایم نے ناراضگی کا اظہار ضرور کیا ہے، جب اتحادی حکومت بنائی گئی تھی تو سندھ کا گورنر مسلم لیگ ن کے حصے میں آیا تھا، ایسا کوئی وعدہ نہیں کیا گیا تھا کہ گورنر سندھ ایم کیو ایم کا ہوگا۔

رانا ثناء کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز کے حوالے سے وعدے ہوئے تھے، ایم کیو ایم کا گورنر کا مطالبہ نہیں تھا، ان کا مطالبہ کراچی کے بعض میگا پروجیکٹس کا تھا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ میگا پروجیکٹس میں جو کوتاہی رہ گئی ہے، اس کا نئے بجٹ میں پوری طرح ازالہ کریں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں