لندن میں یوم پاکستان کی روایتی تقریب کا انداز تبدیل، ہائی کمشنر کی رہائش گاہ پر منتقل

لندن میں یوم پاکستان کی روایتی تقریب کا انداز تبدیل، ہائی کمشنر کی رہائش گاہ پر منتقل
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

لندن میں یوم پاکستان کی روایتی تقریب کا انداز تبدیل کر دیا گیا اور تقریب پاکستان ہائی کمیشن کی بجائے ہائی کمشنر کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے پرچم کشائی کی۔

اس موقع پر ہائی کمیشن میں تعینات مسلح افواج کے افسران نے سلامی پیش کی۔ جبکہ صدر، وزیر اعظم اور نائب وزیراعظم کے پیغامات ہائی کمیشن کے افسران نے پڑھ کر سنائے۔ 

اس موقع پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر یہ دن بڑی سادگی سے منارہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ بھارت نے جارحیت کی تو منہ کی کھائی، آئندہ بھی ایسا ہی کریں گے۔ 

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ افغانستان کو بھی دہشت گردی کے سبب سخت جواب دیا ہے، ہمارے اخراجات میں کمی آئے گی لیکن کارکردگی میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں