صدر نے 1989 اہلکاروں کیلئے فوجی اعزازات کی منظوری دیدی

صدر نے 1989 اہلکاروں کیلئے فوجی اعزازات کی منظوری دیدی
فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان پر 1 ہزار 989 اہلکاروں کےلیے فوجی اعزازات کی منظوری دے دی ہے۔

صدر مملکت نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر فوجی اعزازات دینے کی منظوری دی ہے۔

منظور شدہ ایوارڈز میں 23 ہلال امتیاز (ملٹری)، 100 ستارہ امتیاز (ملٹری)، 136 تمغہ امتیاز (ملٹری) اور 11 ستارہ بسالت شامل ہیں۔

منظور شدہ ایوارڈز میں 475 تمغہ بسالت، 130 امتیازی اسناد، 175 تمغہ الخدمت (ملٹری) کلاس 1، 319 تمغہ الخدمت (ملٹری) کلاس II  اور 620 تمغہ الخدمت (ملٹری) کلاس III شامل ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں