ایران امریکا مذاکرات کے پاکستان میں ہونے کے سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے کیا کہا؟

ایران امریکا مذاکرات کے پاکستان میں ہونے کے سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے کیا کہا؟
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

ایران اور امریکا کے مذاکرات کے پاکستان میں ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا جواب آگیا۔ 

جیو نیوز نے ترجمان دفتر خارجہ سے سوال  کیا کہ کیا ایران امریکا مذاکرات پاکستان میں ہو رہے ہیں؟ 

اس سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس پر فی الحال بات نہیں کرسکتا۔

اس سے قبل غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے مذاکرات اسی ہفتے اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے۔

ایران کی مذاکراتی ٹیم کی قیادت ممکنہ طور پر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر غالیباف کریں گے جبکہ امکان ہے کہ امریکی مذاکراتی ٹیم نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں آئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز نے امریکی ویب میگزین ایکزیوس کے رپورٹر بارک روید کی سوشل میڈیا پوسٹ کے حوالے سے خبر دی کہ امریکا اور ایران مذاکرات پاکستان ترکیے اور مصر کی سہولت کاری میں ہوئے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں