دو بھارتی ایل پی جی ٹینکرز ہرمز سے بحفاظت گزرگئے، ہزاروں جہاز اب بھی پھنسے ہوئے ہیں

دو بھارتی ایل پی جی ٹینکرز ہرمز سے بحفاظت گزرگئے، ہزاروں جہاز اب بھی پھنسے ہوئے ہیں
دو بھارتی ایل پی جی ٹینکرز ہرمز سے بحفاظت گزرگئے، ہزاروں جہاز اب بھی پھنسے ہوئے ہیں

لندن/نئی دہلی (نیوز ڈیسک) دو بھارتی پرچم بردار ٹینکرز، جو متحدہ عرب امارات اور کویت سے مائع گیس (ایل پی جی) لے کر جا رہے تھے پیر کو ہرمز کی تنگ گزرگاہ سے بحفاظت گزر گئے،حالانکہ مجموعی طور پر اس اہم سمندری راستے کی ٹریفک اب بھی مسدود رہی۔ہزاروں جہاز اور تقریباً 20,000 عملہ خلیج میں پھنسے ہوئے ہیں، کیونکہ ایران نے خبردار کیا تھا کہ وہ ایسے جہازوں پر حملہ کرے گا جو ہرمز کے راستے روانہ ہوں گے، جس کے ذریعے دنیا کے تیل اور مائع گیس کا تقریباً 20فیصد گزرتا ہے۔شپ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق، پائن گیس نامی ٹینکر پہلے گزر گیا جبکہ جگ وسانت نامی ٹینکر پیچھے پیچھے آیا۔ پائن گیس نے خود کو “India ship and crew” کے طور پر شناخت کیا، جس کی تصدیق LSEG شپ ٹریکنگ ڈیٹا نے بھی کی۔بھارت کے بندرگاہ، شپنگ اور واٹر ویز کے وزارت نے تصدیق کی کہ دونوں بھارتی پرچم والے ٹینکرز، جن میں 92,000 ٹن سے زیادہ ایل پی جی تھا، اپنے بھارتی عملے کے ساتھ ہرمز سے گزر گئے۔ یہ جہاز متوقع طور پر 26 تا 28 مارچ کے درمیان بھارتی بندرگاہوں تک پہنچیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں