ناظم آباد میں کیمیکل ڈال کر آگ لگانے والوں کو گرفتار کرکے کڑی سزا دی جائے، ایم کیو ایم انٹرنیشنل

ناظم آباد میں کیمیکل ڈال کر آگ لگانے والوں کو گرفتار کرکے کڑی سزا دی جائے، ایم کیو ایم انٹرنیشنل
ناظم آباد میں کیمیکل ڈال کر آگ لگانے والوں کو گرفتار کرکے کڑی سزا دی جائے، ایم کیو ایم انٹرنیشنل

لندن (جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹرنیشنل کے کنوینر مصطفیٰ عزیز آبادی نے کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 1 میں واقع سرسید کالج سے ملحق اردو بازار کو کیمیکل پھینک کر آگ لگانے کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ایک سنگین کوشش ہے، نقاب پوش افراد نے بند دکانوں پر کیمیکل پھینکا اور آگ لگادی، عید کی وجہ سےبازار بند تھا، مگر اس سنگین واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر باآسانی سمجھا جاسکتا ہے کہ گل پلازہ اور کراچی کی دیگر مارکیٹس کو آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی ہے،ہر واقعے میں بے گناہ لوگوں کو گرفتار کرنے والے سیکورٹی ادارے اگر چاہیں تو ان عناصر کو باآسانی گرفتار کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے گھناؤنے عناصر کو گرفتار کرکے کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں