اسرائیل کو قصوروار نہ ٹھہرائیں، تجزیہ کار

اسرائیل کو قصوروار نہ ٹھہرائیں، تجزیہ کار
ٹرمپ کی ایران جنگ: اسرائیل کو قصوروار نہ ٹھہرائیں، تجزیہ کار

کراچی (نیوز ڈیسک)صدر ٹرمپ کی ایران جنگ پر تجزیہ کار کا کہنا ہےاسرائیل کو قصوروار نہ ٹھہرائیں ، کمزور یا مبہم دلائل پر جنگ شروع کرکے اورنتائج بھگتنے پر عموماً قصوروار تلاش کرنیکی کوشش کی جاتی ہے۔حقیقت میں صدر ٹرمپ خود اپنے فیصلوں اور جنگ شروع کرنے کے جواز پر غور کریں۔ واشنگٹن پوسٹ میں شائع مضمون میں تجزیہ کار میکس بوٹ کا کہنا ہےجب کوئی ملک کمزور یا مبہم دلائل کے تحت جنگ شروع کرتا ہے اور اس کے نتائج بھگتتا ہے، تو عموماً قصوروار تلاش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ تاریخ میں ایسی مثالیں واضح ہیں: پہلی جنگ عظیم کے بعد مرچنٹس آف ڈیتھ اور بین الاقوامی بینکرز کو مورد الزام ٹھہرایا گیا، جبکہ عراق کی جنگ کے بعد نیوکونسرویٹو سیاستدانوں اور ہالبرٹن کمپنی کو ذمہ دار قرار دیا گیا۔ موجودہ ایران کے خلاف جنگ میں بھی کچھ حلقے اسرائیل کو ٹرمپ کی پالیسیوں کا بہانہ بنا رہے ہیں، لیکن مصنف کا کہنا ہے کہ حقیقت میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود اپنے فیصلوں اور جنگ شروع کرنے کے جواز پر غور کریں۔ اسرائیل کو قصوروار ٹھہرانا نہ صرف حقائق کے منافی ہے بلکہ امریکی داخلی اور خارجی پالیسی میں اصل مسائل کو چھپانے کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں