ایران جنگ نے عالمی معیشت کو ’یرغمال‘ بنا لیا ہے، سنگاپور

ایران جنگ نے عالمی معیشت کو ’یرغمال‘ بنا لیا ہے، سنگاپور
ایران جنگ نے عالمی معیشت کو ’یرغمال‘ بنا لیا ہے، سنگاپور

کراچی (نیوز ڈیسک)سنگاپور کے وزیر خارجہ ویوین بالا کرشنن نے کہا ہے کہ ایران جنگ نے عالمی معیشت کو ’یرغمال ‘ بنا لیا ہے،آبنائے ہرمز کی بندش سے مالیاتی بحران جنم لے سکتا ہے۔یہ جنگ جو اب چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے، ایشیائی معیشتوں کو شدید بحران میں دھکیل سکتی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا، اس وقت آبنائے ہرمز کی بندش ایک طرح سے ایشیائی بحران بن چکی ہے۔ان کے مطابق اس تنازعے نے پوری عالمی معیشت کو یرغمال بنا لیا ہے اور اس سے ایک مالیاتی بحران جنم لے سکتا ہے۔انہوں نے کہا، میں نہیں سمجھتا کہ یہ جنگ ضروری تھی اور اب بھی اس کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے امریکا اور ایران کے مابین مذاکراتی تعطل پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس جنگ کے اچانک آغاز پر حیرت ہوئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں