کراچی میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیے گئے

کراچی میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیے گئے
کراچی میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیے گئے

چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی نے 7 اپریل سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کردیے ہیں۔

چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات اب بروز جمعہ 10 اپریل سے لیے جائیں گے۔

اس بارے میں پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ میٹرک بورڈ تاحال طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ فراہم نہیں کرسکا ہے، یہی وجہ ہے کہ امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ نویں اور دسویں کے امتحانات میں حصہ لینے والے ہزاروں امیدواروں کو تاحال ایڈمٹ کارڈ جاری نہیں ہوسکے تھے، جس کی وجہ سے مقررہ تاریخ سے امتحانات کا آغاز مشکل میں پڑ گیا تھا۔

جنگ کو موصول معلومات کے مطابق کمپیوٹرائزڈ ایڈمٹ کارڈ کا سرور بیٹھ گیا تھا، جس کے لیے ایک نجی کمپنی ہنگامی بنیادوں پر ڈیٹا، دوسرے سرور میں رات گئے تک منتقل کرتی رہی تاہم اس منتقلی کے باوجود بھی سرور ایڈمٹ کارڈ کا لوڈ نہیں اٹھا سکا، جس کی وجہ سے ہزاروں طلبہ ایڈمٹ کارڈ حاصل نہیں کرسکے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں