پنجاب کے 69 فیصد افراد کا مریم نواز کی قیادت پر اطمینان کا اظہار

پنجاب کے 69 فیصد افراد کا مریم نواز کی قیادت پر اطمینان کا اظہار
پنجاب کے 69 فیصد افراد کا مریم نواز کی قیادت پر اطمینان کا اظہار

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 69 فیصد افراد نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت پر اطمینان کا اظہار کیا اور صوبے کی ترقی کو درست سمت میں پیشرفت قرار دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے سروے میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے 69 فیصد افراد نے صوبے کی ترقی کو درست سمت میں پیشرفت قرار دیا ہے۔

سروے نتائج کے مطابق 32 فیصد نے وزیراعلی مریم نواز  کی کارکردگی کو آؤٹ اسٹینڈنگ 31 فیصد نے گڈ قرار دیا ہے۔

سروے کے مطابق 56 فیصد کی رائے میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے سے وزیر اعلیٰ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔

سروے نتائج کے مطابق 55 فیصد نے کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ 33 فیصد کی رائے میں ستھرا پنجاب پروگرام سرفہرست رہا۔

سروے کے مطابق 30 فیصد نے ویمن ویلفیئر اور پروٹیکشن، 29 فیصد نے پبلک ٹرانسپورٹ، 27 فیصد نے ایجوکیشن، 26 فیصد نے امن و امان کی صورتحال جبکہ 25 فیصد افراد نے انفرااسٹرکچر کو بہتر قرار دیا۔

سروے میں 50 فیصد خواتین اور 50 فیصد مرد شامل تھے، جن میں 57 فیصد دیہات اور 43 فیصد شہروں سے تعلق رکھتے تھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں