محسن نقوی کے بیان پر ترجمان وزارت داخلہ کی وضاحت

محسن نقوی کے بیان پر ترجمان وزارت داخلہ کی وضاحت
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف پی سی سی آئی سے خطاب کے حوالے سے وزارت داخلہ کے ترجمان کی وضاحت آگئی۔ 

ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یہ نہیں کہا کہ پاکستان کے 100 ارب ڈالر باہر گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ نے کہا تھا ’یہ آپ لوگوں کے ہی نمبرز ہیں کہ تقریباً 100 ارب روپے 3 سالوں میں باہر گئے ہیں۔‘

کراچی میں فیڈریشن ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے تاجروں سے درخواست کی کہ وہ بجٹ سے پہلے اپنی رقوم لے کر آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  پچھلے تین چار سال میں پاکستان سے 100 ارب باہر گئے، تاجر اگر آج فیصلہ کرلیں تو بجٹ سے پہلے 10 ارب ڈالر آجائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ تاجروں سے درخواست ہے کہ 30 فیصد پیسہ ہی واپس لے آئیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں