آبنائے ہرمز کھلنے کا اعلان، ڈالرکی قدر ہفتے میں دوسری بار کم

آبنائے ہرمز کھلنے کا اعلان، ڈالرکی قدر ہفتے میں دوسری بار کم
آبنائے ہرمز کھلنے کا اعلان، ڈالرکی قدر ہفتے میں دوسری بار کم

نیویارک(جنگ نیوز)ایران کی جانب سےآبنائےہرمز کھلنے کے اعلان کے بعد ڈالر کی قدر پھر کم ہوگئی اورڈالر انڈیکس فروری کے بعد کم ترین سطح پر آگیا، رواں ہفتے ڈالرکی قدر گرنےکا یہ دوسرا موقع ہے، آبی راہداری کھلنےکےاعلان کےساتھ ہی پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کے خدشات دور ہوگئے اورعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 10فیصد سے زائد گر گئیںاورامریکی خام تیل 83.77ڈالر فی بیرل اوربرینٹ کروڈ آئل88.80ڈالر فی بیرل پر آگیا ۔تفصیلات کےمطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایک پوسٹ میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان 10روزہ جنگ بندی کےدوران آبنائے ہرمز کھلارکھنے کااعلان کیا ، انکےسوشل میڈیا بیان کےکچھ ہی دیر بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے’ٹرتھ سوشل‘پرآبنائےہرمزکے حوالے سےایرانی بیان کو دہرایا ، جس کے بعدڈالر دبائو کاشکارہوکرڈالر فروری کے بعد کم ترین سطح پر آگیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں