لاہور: زیرِ علاج بیٹی کے وارڈ سے زبردستی نکالنے پر باپ چلڈرن اسپتال کی تیسری منزل سے کود گیا

لاہور: زیرِ علاج بیٹی کے وارڈ سے زبردستی نکالنے پر باپ چلڈرن اسپتال کی تیسری منزل سے کود گیا
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لاہورمیں واقع چلڈرن اسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگانے والا شخص شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق 28 سالہ عمران صابر کی بیٹی چلڈرن اسپتال میں زیرِ علاج ہے، سیکییورٹی گارڈز نے مبینہ طور پر عمران کو زبردستی وارڈ سے باہر نکال دیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دل برداشتہ ہو کر تیسری منزل سے چھلانگ لگانے کے باعث عمران کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ زخمی عمران کو جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جنرل اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق زخمی عمران سرجیکل ایمرجنسی میں ہے اور اب اس کی حالت بہتر ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں