فضل الرحمان سے اپوزیشن کے اتحاد میں خطرے کی کوئی بات نہیں، طارق فضل چوہدری
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ فضل الرحمان سے اپوزیشن کے اتحاد میں خطرے کی کوئی بات نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں طارق فضل چوہدری، پی ٹی آئی کے شفقت عباس اعوان اور پیپلز پارٹی کی ناز بلوچ نے شرکت کی۔
اس موقع پر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ فضل الرحمان کے ساتھ اپوزيشن کا اتحاد حکومت کے لیے خطرے اور پریشانی کی بات نہیں۔
وفاقی وزیر نے دورانِ گفتگو امید ظاہر کی کہ مولانا فضل الرحمان کی چھتری کے نیچے اپوزیشن پارلیمانی آداب سیکھے گی۔
شفقت عباس اعوان کا کہنا تھا کہ فی الحال وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد لانے کی کوئی بات نہیں ہو رہی۔
ناز بلوچ نے کہا کہ ن لیگی حکومت بھی تحریک انصاف کی حکومت کی طرح اب انتقامی کارروائی کر رہی ہے، اسے سوچنا پڑے گا۔
Load/Hide Comments




