موجودہ دور کی سفارتکاری میں معیشت انتہائی اہم جزو ہے، اسحاق ڈار

موجودہ دور کی سفارتکاری میں معیشت انتہائی اہم جزو ہے، اسحاق ڈار
موجودہ دور کی سفارتکاری میں معیشت انتہائی اہم جزو ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم ، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ دور کی سفارتکاری میں معیشت بھی انتہائی اہم جزو ہے۔

استنبول میں پاکستان، ترکیہ بی ٹی بی کانفرنس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ بدلتی صورتحال کے تناظر میں معاشی شراکت داری کو وسعت دینا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا، دونوں ملکوں کی قیادت اور عوام کے درمیان اعتماد ہمارا اثاثہ ہے۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ موجودہ دور کی سفارتکاری میں معیشت بھی انتہائی اہم جزو ہے، تجارت سرمایہ کاری میں اضافے کےلیے رکاوٹوں کو دور کرنے کےلیے پرعزم ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ کاروبار دوست ماحول کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، آئی ٹی، کان کنی، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں