بہاولنگر: سیوریج لائن کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 2 سینٹری ورکرز ہلاک

بہاولنگر: سیوریج لائن کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 2 سینٹری ورکرز ہلاک
بہاولنگر: سیوریج لائن کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 2 سینٹری ورکرز ہلاک

بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں سیوریج لائن کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے میونسپل کمیٹی کے دو سینٹری ورکرز جان سے چلے گئے جبکہ تیسرے کو زندہ نکال لیا گیا۔

صفائی کے دوران حفاظتی کٹس نہ ہونے پر آپریشن انچارج کو معطل کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آپریشن کے دوران حفاظتی ماسک، آکسیجن سلنڈر اور دیگر لازمی حفاظتی آلات کی فراہمی اور استعمال کو یقینی نہیں بنایا گیا، جس کے باعث قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔

چیف آفیسر نے واقعے کی تحقیقات کے لیے میونسپل آفیسر چشتیاں کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے دو روز میں ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ورثا کا کہنا تھا کہ سیوریج لائن میں اترتے وقت حفاظتی کٹس بھی فراہم نہیں کی گئی تھیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں