بلوچستان کی شاہراہوں کی سیکیورٹی کیلئے نئی فورس کے قیام کا فیصلہ

بلوچستان کی شاہراہوں کی سیکیورٹی کیلئے نئی فورس کے قیام کا فیصلہ
بلوچستان کی شاہراہوں کی سیکیورٹی کیلئے نئی فورس کے قیام کا فیصلہ

بلوچستان حکومت نے شاہراہوں کی سیکیورٹی کے لیے نئی فورس کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حمزہ شفقات نے بلوچستان میں نئی فورس کے قیام سے متعلق کہا کہ اس کے لیے 25 ارب روپے کے اخراجات آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی فورس 6 ماہ میں فعال کردی جائے گی، اس کے قیام تک مال بردار گاڑیوں کو قافلوں کی صورت میں پہنچانے کی تجویز ہے۔

حمزہ شفقات نے یہ بھی کہا کہ مال بردار گاڑیوں کے لیے انشورنس نظام بھی متعارف کرایا جائے گا، شاہراہوں پر جلائی گئی گاڑیوں کے معاوضے کا عمل تیز کیا جا رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں