پاکستان کیخلاف بھارت کا پروپیگنڈا زمین بوس، سکھ برادری کے دھرم شالا کی دیوار دوبارہ تعمیر کا اعلان

پاکستان کیخلاف بھارت کا پروپیگنڈا زمین بوس، سکھ برادری کے دھرم شالا کی دیوار دوبارہ تعمیر کا اعلان

پاکستان کے تمام مذاہب اور مکاتبِ فکر کے قائدین نے ہندوستان کا بے بنیاد پروپیگنڈا زمین بوس کر دیا۔

گزشتہ چند روز سے ہندوستان بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہا تھا کہ فاروق آباد شیخوپورہ میں سکھ برادری کے گوردوارے کو پاکستانیوں نے گرا کر قبضہ کر لیا ہے جبکہ حقیقتِ یہ ہے کہ یہ دھرم شالہ بیٹھک گزشتہ قیامِ پاکستان سے پہلے کی جس حالت میں تھی، اسی طرح قائم ہے اور اس کی ایک دیوار خستہ حال ہونے کی وجہ سے گر گئی تھی جس کو آج پاکستان کے تمام مذاہب اور مکاتبِ فکر کے قائدین نے جا کر دوبارہ تعمیر کے لیے افتتاح کر دیا۔

قومی پیغامِ امن کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کے ہمراہ تمام مسلم مکاتبِ فکر کے قائدین مولانا زاہد محمود قاسمی، حافظ مقبول احمد، علامہ غلام مصطفیٰ حیدری، مولانا فاروق اعظم، مولانا اسلم صدیقی، مولانا سلمان عصری ، مولانا شاہد سعیدی، مسیحی قائدین بشپ کامران، پنڈت لال، سردار پلوندر سنگھ، سردار رنجیت سنگھ گیانی، سردار امر جیت سنگھ، سردار گلاب سنگھ، سردار جکرن سنگھ، انجمن تاجران فاروق آباد کے صدر شیخ شہزاد انجم نے آج فاروق آباد کا دورہ کیا اور یہ اعلان کیا کہ دھرم شالہ جس طرح دیوار کے گرنے سے پہلے تھی، اسی طرح باقی رہے گی اور گرے ہوئے حصے کی تعمیرِ نو ہوگی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے تمام مسالک اور مذاہب کے قائدین نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور پاکستان میں غیر مسلموں کو جو حقوق حاصل ہیں وہ دنیا میں کہیں نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسلمان اپنے غیر مسلم بھائیوں کے حقوق کے پاسبان ہیں اور حکومتِ پاکستان ہر طرح سے غیر مسلم برادری کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی اور ان کی عبادات اور مقدس مقامات کا تحفظ ہر صورت کیا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں