کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کا مشترکہ بیان، بانی کی صحت پر تشویش کا اظہار

کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کا مشترکہ بیان، بانی کی صحت پر تشویش کا اظہار
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کا مشترکہ بیان، بانی کی صحت پر تشویش کا اظہار

کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے اپنے وکیل کے ذریعے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مشترکہ بیان شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی جانب سے جاری کیا گیا۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ ان کی آنکھ کی تکلیف اور قیدِ تنہائی کی صورتحال بھی باعثِ فکر ہے۔

پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں نے کہا کہ پارٹی قیادت اور بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ کو ان سے ملاقات کا کوئی بھی موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جس شخص کا بھی نام سامنے آئے، تمام متعلقہ افراد کو اس کی حمایت کرنی چاہیے تاکہ ان کی خیریت سے آگاہی حاصل کی جا سکے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں