حیدرآباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین سے 2 ہزار کاٹنے والے ملزمان گرفتار، 13 لاکھ 86 ہزار روپے برآمد

حیدرآباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین سے 2 ہزار کاٹنے والے ملزمان گرفتار، 13 لاکھ 86 ہزار روپے برآمد
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

حیدرآباد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین سے فی قسط 2 ہزار روپے کاٹنے والے 8 ڈیوائس ہولڈرز گرفتار کرلیے گئے، بایومیٹرک ڈیوائسز اور 13 لاکھ 86 ہزار روپے کی رقم برآمد کرلی۔ 

ایف آئی اے حکام کے مطابق شکایت ملنے پر لطیف آباد کے بی آئی ایس پی ٹرنچ سینٹر پر کارروائی کی گئی۔ جہاں ڈیوائس ہولڈر بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین کی فی قسط سے 1500 سے 2000 روپے تک غیر قانونی طور پر کاٹ رہے تھے۔ 

کارروائی کے دوران 8 ڈیوائس ہولڈرز کو گرفتار کرکے بایو میٹرک ڈیوائسز، اہم رکارڈ اور 13 لاکھ 86 ہزار روپے سے زائد کی رقم برآمد کرلی گئی۔ 

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جن کی نشاندہی پر مزید ملزمان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں