ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی منظوری، یکم جولائی 2026ء سے اطلاق ہو گا

ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی منظوری، یکم جولائی 2026ء سے اطلاق ہو گا
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

وفاقی حکومت نے جامعات میں ٹینیور ٹریک سسٹم (TTS) کے تحت خدمات انجام دینے والے اساتذہ کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی منظوری دے دی جس کا اطلاق یکم جولائی 2026ء سے ہو گا۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جمعے کو جاری کردہ آفس میمورنڈم کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزیرِ اعظم کے 20 ستمبر 2021ء کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے ٹی ٹی ایس پے پیکیج 2026ء کی منظوری دی جس کے تحت پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور اسسٹنٹ پروفیسر کی تنخواہوں کے موجودہ اسکیلز پر نظرِ ثانی کی گئی ہے۔

نظرِ ثانی شدہ اسکیل کے مطابق ٹی ٹی ایس پروفیسر کی کم از کم تنخواہ 3 لاکھ 94 ہزار 875 روپے سے بڑھا کر 4 لاکھ 7 ہزار 230 روپے، سالانہ اضافہ 19 ہزار 305 روپے سے بڑھا کر 20 ہزار 320 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ تنخواہ 6 لاکھ 84 ہزار 450 روپے سے بڑھا کر 7 لاکھ 12 ہزار 30 روپے کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ایسوسی ایٹ پروفیسر کی کم از کم تنخواہ 2 لاکھ 63 ہزار 250 روپے سے بڑھا کر 3 لاکھ 70 ہزار 810 روپے، سالانہ اضافہ 15 ہزار 356 روپے سے بڑھا کر 18 ہزار 320 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 4 لاکھ 93 ہزار 590 روپے سے بڑھا کر 6 لاکھ 45 ہزار 610 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسسٹنٹ پروفیسر کی کم از کم تنخواہ 1 لاکھ 75 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 2 لاکھ 88 ہزار 20 روپے، سالانہ اضافہ 12 ہزار 65 روپے سے بڑھا کر 17 ہزار 720 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 3 لاکھ 56 ہزار 475 روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ 53 ہزار 820 روپے کر دی گئی ہے۔

آفس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ 30 جون 2026ء کو ملازمت میں موجود ٹی ٹی ایس اساتذہ کی بنیادی تنخواہ کو نئے ٹی ٹی ایس-2026ء اسکیل میں اسی مرحلے (اسٹیج) پر منتقل کیا جائے گا جس پر وہ موجودہ اسکیل میں فائز ہیں۔

وزارتِ خزانہ نے واضح کیا ہے کہ اس نظرِ ثانی کے مالی اثرات جامعات اپنے وسائل سے پورے کریں گی اور وفاقی حکومت اس مد میں کوئی اضافی مالی ذمے داری قبول نہیں کرے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں