اسرائیلی آبادکاروں کے حملے، اپنی زمین نہیں چھوڑیں گے، فلسطینیوں کا اعلان
کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی آبادکاروں کے حملے، اپنی زمین نہیں چھوڑیں گے، فلسطینیوں کا اعلان، مقبوضہ مغربی کنارےمیں یہ حملے فلسطینیوں کو بے دخل کرنیکی منظم مہم کا حصہ ہیں، مقامی افراد کا ڈٹ کرمقابلہ کرنیکا عزم،درجنوں نقاب پوش آبادکاروں نے حملہ کرکے گھروں، ؤمسجدوں و دیگر املاک کو آگ لگائی ، نفرت انگیز نعرے درج کیے۔ عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے مسافر یطا کے گاؤں اتطوانی میں فلسطینی رہائشیوں نے اسرائیلی آبادکاروں کے حالیہ حملوں کے باوجود اپنی زمین نہ چھوڑنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ 19 جولائی کو درجنوں نقاب پوش آبادکاروں نے گاؤں پر حملہ کرکے گھروں، ایک مسجد، گاڑی اور دیگر املاک کو آگ لگا دی جبکہ دیواروں پر عبرانی زبان میں نعرے بھی تحریر کیے۔
Load/Hide Comments




