اسلام آباد پولیس بھرتی ٹیسٹ کے دوران امیدوار جان کی بازی ہار گیا

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کے لیے آنے والا امیدوار فزیکل ٹیسٹ کے دوران جاں بحق ہو گیا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق 25 سالہ امیدوار اسحاق دوڑ کے دوران اچانک گر کر بے ہوش ہو گیا تھا، جس کے بعد اسے پمز اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا۔
اسلام آباد پولیس نے مزید بتایا کہ ڈاکٹرز کے مطابق نوجوان راستے میں ہی دم توڑ چکا تھا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے امیدوار اسحاق کا تعلق سرائے نورنگ لکی مروت سے تھا۔
Load/Hide Comments




